کراچی (نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ فٹ بال 2018ء کے گروپ۔ای سے پانچ بار کی عالمی چیمپئن ٹیم برازیل پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی۔ جس نے سربیا کو صفر۔2گول سے شکست دی۔ اسی گروپ سے سوئٹزر لینڈ نے بھی کوالیفائی کرلیا۔ جس کا کوسٹاریکا سے میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ سربیا کے خلاف برازیل کے گول 36ویں منٹ میں پالنہو اور 68ویں منٹ میں تھیاگوسلوا نے اسکور کئے۔ کواسٹاریکا کے خلاف سوئٹزر لینڈ کے گول زمیلی اوررمیچ نے کئے۔ کوسٹاریکا کی طرف سے پہلا گول واٹسن نے کیا جبکہ دوسرا انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں سوئس کھلاڑی سومر نے ’’اون گول‘‘ کیا۔برازیل کی ٹیم گروپ ونر اور سوئس ٹیم رنرز اپ رہی۔ دونوں ٹیمیں پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئیں۔