پاک فوج کے تحت آپریشن رد الفساد جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سبی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سبی میں ہونے والے آپریشن کے دوران 5 مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کے قبضے سےاسلحہ اور مواصلات کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔