• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈکے نوجوان اداکار رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ’سنجو‘ کا مداحوں سمیت فلمی ستاروں کو بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

سنجو کی ریلیز میں صرف 1دن باقی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سنجو کی ریلیز میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جبکہ گذشتہ روفلم سنجو کی شاندار اسکریننگ ہوئی جس میں سجے دت، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ،ورون دھون،منیشا کوئرالا، راج کپور، نیتو کپور سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹار نے بھرپور شرکت کی ۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ رنبیر کپور کی فلم سنجو سلمان خان کی 'ریس تھری کے تمام ریکارڈ توڑدیگی ۔

سنجو کی ریلیز میں صرف 1دن باقی

راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'سنجو میں میں رنبیر کپورمرکزی کردار یعنی سنجے دت کے روپ میں دکھائی دیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پاریش راول سمیت اداکارہ سونم کپور، منیشا کورالا اور اداکار وکی کوشال شامل ہیں۔

واضح رہے فلم کل یعنی 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین