• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’حمزہ شہباز کرپشن کی سیاست کے وارث ہیں‘

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست کے وارث ہیں، شہباز شریف کی اولاد ہونے کے علاوہ حمزہ شہباز کی اپنی کوئی سیاسی حیثیت اور مقام نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے بیان پر اپنے ردعمل میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صحیح معنوں میں جمہوریت ہوتی تو کوئی حمزہ شہباز کو یونین کونسل کا رکن تک منتخب نہ کرتا۔

حمزہ شہباز لاہور کو والد صاحب کی جاگیر سمجھ کر انتخاب میں اترے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہر ڈبے سے شریفوں کیلئے شرمندگی اور خفت کا پیغام نکلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا ہی نہیں پنجاب اور مرکز میں بھی حکومت بنائے گی۔

تازہ ترین