چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ورلڈ نمبر 2 ارجنٹینا کو ایک گول کے مقابلے میں4 گول سےہرا دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے عرفان جونیئر، علی مبشر، احمد اعجاز اور بلال محمد نے گولز اسکور کیے۔
نیدرلینڈز کے شہر بریڈا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول عرفان جونیئر نے 10ویں منٹ میں اسکور کیاتاہم ارجنٹائن ٹیم نے پاکستان کی سبقت 29ویں منٹ میں ختم کردی جب پریٹیس ماٹیز نے پاکستان کی 0-1 کی برتری کو 1-1 سے برابر کردیا ۔
پاکستان نے ارجنٹینا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گرین شرٹس نے 1-1 کی برابری کی بعد 3گول اسکور کرکے حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا،قومی ٹیم کےتابر توڑ حملے ارجنٹائن گول پر جاری رہے اور علی مبشر 47ویں منٹ میں گول اسکورکرنے میں کامیاب ہوئے اور پاکستان کو ایک مرتبہ پھر کھیل میں آگے ہوگیا ۔
49ویں منٹ میں احمد اعجاز کے گول نے گرین شرٹس کی سبقت کو 3-1تک پہنچا دیا اور پھر گرین شرٹس کا چوتھا گول 58ویں منٹ میں بلال محمد علیم نےکیا تو ٹورنامنٹ میں پہلی اورمیچ میں پاکستان کی جیت پکی ہوگئی جبکہ چیمپئنز ٹرافی میں اب تک گرین شرٹس کو بھارت، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے خلاف شکست کا سامنا ررہا ہے ۔