• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجمل حسین گیلانی نے یو سف رضا گیلانی کے مد مقابل تحریک انصاف کے ابر اہیم خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کے کزن مخدوم تجمل حسین گیلانی نے این اے158پر تحریک انصاف کے اُمیدوار محمد ابر اہیم خان کی حمایت کا اعلان کر دیا،اس سلسلےمیں این اے158پر یو سف رضا گیلانی کے مد مقابل تحریک انصاف کے اُمیدوار محمد ابر اہیم خان پی پی 220،221کے لئے میاں طارق عبد اﷲ اور رانا سہیل نون نے دربار مو سیٰ پاک شہیدجا کر پیران پیرسجاد نشین مخدوم سید تجمل حسین گیلانی سے ملاقات کی اور اُ ن سے کامیابی کے لئے حمایت اور دعا کے لئے کہا جس پر مخدوم سید تجمل حسین گیلانی نے طارق عبد اﷲ رانا سہیل نون کی بھی بھر پو ر حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
تازہ ترین