ملتان(سٹاف رپورٹر) امیدوار این اے 186علی پور طارق فاروق عسکری، امیدوار پی پی 273محمد رفیق خان گبول نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر یوسف رضا گیلانی اور احمد محمود کو گمراہ کیا گیا اوربعض رہنماؤں نے کارکنوں کے بجائے جاگیرداروں کے ایجنٹ کا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ نوابزادہ افتخار احمد خان نے بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا مگر ایک روز قبل عبدالقیوم جتوئی کی حمایت کا اعلان پارٹی کے ساتھ غداری ہے ،آصف زرداری رہائی کمیٹی کے سابق سیکرٹری جنرل جام مظہر حسین اور پیپلزپارٹی کے کارکن مظہر پہوڑ کو بھی ٹکٹ سے محروم کیا گیا ۔