• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان بوجھ کر الیکشن کو متنازع اور مشکوک بنایا جا رہا ہے ،شاہد خاقان عباسی

جان بوجھ کر الیکشن کو متنازع اور مشکوک بنایا جا رہا ہے ،شاہد خاقان عباسی

کہوٹہ (نما ئندہ جنگ )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ الیکشن ہے کوئی سرکس نہیں ۔ جان بوجھ کر الیکشن کو متنازعہ اور مشکوک بنایا جا رہا ہے،کوئی شخص کہے تم صادق اور امین نہیں ہو ، یہ باعث شرم ہے، مجھ سے سوال تو کرو کوئی الزام لگاؤ، آج ججوں اور نیب نے حکومت کو مفلوج کر دیا ہے، فوج ،عدلیہ ،میڈیا اور حکومت سمیت تمام ادارے عوام کی بھلائی کی خاطر معاملات حل کریں،یہی صورتحال رہی تو میری اہلیہ اس حلقہ سے الیکشن لڑیں گی،جیت شیر کی ہوگی ۔ ٹانگیں کاٹنے سے نقصان ملک کا ہوگا،گزشتہ روزکہوٹہ کی یونین کونسل نارہ میں مسلم لیگی کارکن آفتاب کیا نی کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خدمت شرافت اور عوام کی خدمت کے معیار کی سیاست رہی ہے ۔ لیڈر گالی دیکر تقریر شروع کرے تو یہ کو نسی سیاست ہے، جو میری عزت نہیں کریگا ۔

تازہ ترین