سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہلیاں نون لیگ کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ نون لیگ جیت رہی ہے اس لئے ہدف بنایا جارہا ہے، جو مرضی کرلیں پولنگ کے دن عوام کونہیں روکا جاسکتا ۔
ان کا کہناتھاکہ نون لیگ کے خلاف چالیں چلے جانے سے ثابت ہورہا ہے کہ وہ جیت رہی ہے ۔