برلن (جنگ نیوز)جرمنی کی آئینی عدالت نے جانوروں سے جنسی تعلق قائم کرنے پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔دونوں نامعلوم درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ جنسی طور پر جانوروں کی طرف راغب ہوتے ہیں۔جرمن شہر کاٹزسووئر کی عدالت میں درخواست گزاروں سے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت اس پر غور کرے کہ آیا جانوروں سے سیکس سے ممانعت کے قوانین غیر آئینی ہیں۔لیکن عدالت نے ان کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ سائل کے جنسی خودمختاری کے حق پر پابندی کے اثرات جائز ہیں۔عدالت نے کہا کہ قانون کا جواز موجود ہے جس کے تحت جنسی حملوں کا نشانہ بننے سے بچانے کے لیے جانوروں کی دیکھ بھال کو تحفظ دینا ہے۔جرمنی میں جانوروں کے تحفظ کے قانون کے تحت جانوروں کو زبردستی غیر فطری عمل میں شامل کرنے پر 27ہزار سات سو ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔