ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے ڈائریکٹرجنرل ہیومن ریسورس محمد نعیم اللہ اور سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل بہاولپور جمیل الرحمنٰ ریٹائرہوگئے ، میپکو ہیڈ کوارٹر میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا ، چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ محکمہ سے باعزت ریٹائرمنٹ بہت بڑا اعزاز ہے ، محمد نعیم اللہ اور جمیل الرحمن ٰنے اپنی پوری سروس احسن طریقے سے سرانجام دی وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی میپکو کی فیملی کا حصہ رہیں گے، دونوں افسران کو یادگاری شیلڈ اور تحائف دئیے گئے، اس موقع پر دیگر شعبوں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔