لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہےکہ مخالفین کی چالوں سے معلوم ہوتا ہے ن لیگ جیت رہی ہے ، جبکہ حسین نواز کا کہنا تھا کہ قوم والدہ کیلئے صحت یابی کی دعا کرے، وہ بہت تکلیف میں ہیں۔ لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نااہلیاں (ن) لیگ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں اور جو مرضی کرلیں پولنگ کے دن عوام کو نہیں روکا جاسکتا۔ مخالفین کی چالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت رہی ہے اسی لیے ہدف بنایا جارہا ہے، جو مرضی کرلیں پولنگ کے دن عوام کو نہیں روکا جاسکتا، ہمارے خلاف چالیں چلے جانے سے ثابت ہورہا کہ (ن) لیگ جیت رہی ہے۔