• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری بچے نے الفاظ کی تعداد گننے والا انوکھا پین بنالیا

کشمیری بچے نے الفاظ کی تعداد گننے والا انوکھا پین بنالیا

خوف اور دہشت کے سائے بھی تخلیقی صلاحیتیں دبا نہیں سکتے، اس بات کا ثبوت مقبوضہ کشمیر کے ایک 9 سالہ بچے نے انوکھا پین ایجاد کرکے دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کی تحصیل وادی گریز سے تعلق رکھنے والے تیسری جماعت کے طالب علم ’’مظفر احمد خان‘‘ نے ایک ایسا منفرد پین ایجاد کیا ہے، جو صفحات پر لکھے جانے والے الفاظ کی تعداد گننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مظفر کا کہنا ہے کہ، یہ پین دوران لکھائی الفاظ گنتا رہتا ہے، جن کی تعداد پین پر نصب ایل سی ڈی اسکرین پر نمایاں ہوجاتی ہے۔ 

جب کہ اس تعداد کو میسج کے ذریعے موبائل فون پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مظفر کو گذشتہ امتحان میں مقررہ تعداد سے کم الفاظ لکھنے پر کم نمبر ملے تھے، جس کے بعد اس نے ایک ایسا پین بنانے کا سوچا جس سے الفاظ کی تعداد کا اندازہ لگایا جاسکے۔ اس پین کو فیسٹیول آف انوویشن اینڈ انٹرپرینورشپ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جہاں بھارت کے صدر رام ناتھ کووند بچے کو انعام سے نوازیں گے۔ مظفر کے مطابق اس کا پین طلبہ کو امتحانات کے دوران اُس وقت مدد فراہم کرے گا جب انہیں مقررہ الفاظ پر مشتمل کوئی مضمون لکھنا ہوگا۔

تازہ ترین