سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی وطن واپسی کا فیصلہ اپنی والدہ کلثوم نواز کی صحتیابی سے مشروط کردیا ہے ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کو نشانہ بنانےو الے ہمیں عوام نہیں دور نہیں کرسکتے ،نوازشریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کسے ووٹ ڈالنا ہے، پاکستانی قوم جمہوریت کیلئے اچھا فیصلہ کرے گی۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ یہ نواز شریف کا خوف ہے کہ جس نے پہلےکچھ نہیں کیا آج وہ بھی کام کرنے پر مجبور ہے لہٰذا جس پر نواز شریف کا ہاتھ ہوگا وہ جیتے گا اور ہمارا ووٹر شیر پر ہی مہر لگائے گا۔
واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے علاج کی غرض سے چند ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں جن کی عیادت کے لیے نوازشریف اور مریم نواز بھی لندن میں موجود ہیں۔