کراچی(اسٹاف رپورٹر)نگران وفاقی حکومت نے چیمپنئز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کار کر دگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی 20کروڑ کی خصوصی گرانٹ روک لی ہے۔ حکومت نے ٹیم انتظا میہ اور فیڈریشن سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اسپیشل گرانٹ جاری کرنے کی منظوری سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دی تھی، قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز کی کار کردگی بھی خاصی مایوس کن رہی، جن کو فیڈریشن نے بھاری تنخواہ پر لیا ہے، دوسری جانبنپاکستانی ٹیم کی مایوس کار کر دگی کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی ذمہ داروں سے بھی جواب طلبی کا فیصلہ کیا ہے، حالیہ چیمپئینز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم نے چار میں سے صرف ایک میچ ارجنٹائن کے خلاف جیتا،واضح رہے کہ 2014میں پاکستانی ٹیم نے چیمپپنز ٹرافی میں سلور میڈل جیتا تھا 2012چیمپینز ٹرافی میں برانز میڈل حاصل کیا تھا۔