ٹیکسلا(جنگ نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف دونوں جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ میری نوازشریف سے 34 سال دوستی رہی لیکن انہوں نے مجھ سے بے وفائی کی۔ ٹیکسلا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کے کوڑے کرکٹ سے انقلاب لانے چلی ہے، یہ انقلاب نہیں بلکہ بگاڑ لائیں گے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان یاد رکھیں کہ مشکل وقت میں سب سے پہلے پنڈنو شہری والا بھاگے گا، آج جعلی ڈگریوں والے ایم این اے بنے پھرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ووٹ کے ساتھ ووٹر کو بھی عزت دو، مشرف کی گود میں بیٹھنے والے نے میرے حلقے کو تقسیم کردیا۔