• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم نواز کی آئندہ ہفتے وطن واپسی کا امکان

اسلام آباد (صالح ظافر ) مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹی مریم نواز رواں ہفتےوطن واپس آسکتے ہیں۔ ان کے مطابق سابق خاتون اول کلثوم نواز کی صحت میں بہتری آئی ہے ۔ دونوں گزشتہ ماہ کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن گئے تھے جہاں کلثوم نواز کی طبعیت مزید بگڑ گئی تھی اور انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے دی نیوز کو ہفتے کے روز بتایا کہ سابق حکمراں جماعت نے عوا می جلسوں اور ریلیوں کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ مریم نواز واپسی کے بعد راولپنڈی میں اپنے پہلےجلسے سے خطاب کریں گے جس میں وہ پی ٹی آئی ، اس کے چیئرمین عمران خان اور ان کے دوست چوہدری نثار علی خان کو ایک ساتھ ہدف بنائیں گی ۔ پارٹی کے تما م امیدواران اس بات کے خواہاں ہیں کہ وہ ان کے حلقوں میں خطاب کریں ۔ مسلم لیگ ن نے بڑے جلسوں کی منصوبہ بندی بھی کرلی ہے جس سے مریم نواز خطابات کریں گے جو کہ تین ہفتوں بعد ہونے والے انتخابات کی مہم کا حصہ ہوں گے ۔
تازہ ترین