• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے ،شاہ محمود

ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے ،شاہ محمود

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے ،نوازشریف اور شہبازشریف کے بیانیے جدا ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود نےمطالبہ کیا کہ نوازشریف اپنابیان واپس لیں یا اقبال سراج سے ٹکٹ واپس لیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری نثار الگ ہوگئے ہیں ،ن لیگ میں مایوسی ہے امیدوار محسوس کررہے ہیں کہ شیر کا نشان زحمت بن چکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ووٹرز پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے مایوس ہوچکے ہیں ، ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا بہتر سمجھا ہے ۔

تازہ ترین