• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آج بھی امپائر کی انگلی کے منتظر ہیں،مریم اورنگزیب

عمران خان آج بھی امپائر کی انگلی کے منتظر ہیں،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آج بھی کسی امپائر کی انگلی کے منتظر ہیں،حالات بدل چکے ہیں ،پاکستان کے عوام باشعور ہیں۔

این اے 127 میں پریس کانفرنس کےد وران مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پرانتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں،ہمارے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے بہت کچھ ہے۔

ان کا کہناتھاکہ عمران خان صاحب آپ کو پورے پاکستان سے شکست ہوگی،وہ سمجھ رہے ہیں کہ لوٹوں کے ذریعے تبدیلی لائیں گے ،خان صاحب کچھ اور نہیں کرسکتے تو کم از کم اپنی تقریر ہی بدل لیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 5جولائی کو مسلم لیگ ن منشور پیش کرے گی ،ہمارا آدھا منشور ہماری کارکردگی پر مشتمل ہوگا ، ہماری قیادت اور ن لیگ اس کٹھن احتساب سے گزرچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ الیکشن کمپین میں شور مچا رہے ہیں ، جو چور ہوتا ہےوہ شورمچاتاہے،آپ لاڈلے ہیں آپ کو تمام گناہ اور جرم معاف ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ 25 جولائی کو عوام آپ کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،اب ووٹ صرف کارکرگی کی بنیاد پر ملیں گے،مسلم لیگ ن ہر طرح کے فیصلے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہناتھاکہ فیصلہ ووٹر کاہوگا اورمسلم لیگ ن2013 سےزیادہ ووٹ لےگی،جو وفاداریاں بدلتےہیں پاکستان کی عوام انہیں مسترد کرچکے ہیں،جتنے سروے ہوئے ان میں مسلم لیگ ن آج بھی مقبول جماعت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم کیوں بائیکاٹ کریں گے،ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے،ایسی انتخابی مہم چلےگی کہ پاکستان سےتحریک انصاف کاصفایا ہوجائےگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ہر طرح کے انتشار کے خلاف ہیں،مریم نواز کی واپسی ان کی والدہ کی صحت سے مشروط ہے،حلقہ این اے127کاہرکارکن مریم نوازکی انتخابی مہم چلائے گا،حمزہ شہبازنے بھی اعلان کیا ہے وہ اپنی بہن کی کمپین خود چلائیں گے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہہمارا مقابلہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو خدمت کرنا نہیں جانتے،جو پاکستان کو آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے ،ہمارا نعرہ ووٹ کو عزت دو ہی ہے۔

تازہ ترین