تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر لیاری میں ہونے والے پتھرائو کی مذمت کی ہے ۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھرائو نہیں ہونا چاہیے تھا ،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، حکومت سندھ کو اس حوالے سے کارروائی کرنی چاہیے۔
ان کا کہناتھاکہ لیاری میں گو زرداری گوکےنعرے کسی المیے سےکم نہیں،سیاست کی خاطر اداروں کو بدنام نہ کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ اگرالیکشن سےفرار ہوناچاہتی ہے تو فرار ہو جائے،لیکن اداروں کو بدنام نہ کرے، فوج اپنا کردار آئین کےمطابق کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ملک میں شفاف انتخابات چاہتی ہے، قومی سطح پر تین جماعتوں کےدرمیان مقابلہ ہے،بلا ،شیر اور دور دور تک تیر بھی موجود ہے۔