کراچی(پ۔ر)ماڈل کسٹمز کلیکٹوریٹ گوادر نے جون ، 2018کے دوران ہدف سے 180فیصد زائد کسٹم ڈیوٹی جمع کرلی ہے۔ایف بی آر نے جون 2018کے لیے 73کروڑ 70لاکھ روپے ہدف مقرر کیا تھا ، جب کہ ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ گوادر نے جون کے مہینے میں 2ارب4کروڑ 10لاکھ روپے کسٹم ڈیوٹی جمع کی ہے۔جب کہ کلیکٹوریٹ نے 2017۔18کے دوران 26ارب روپے سے زائد کسٹم ڈیوٹی /ٹیکس جمع کیا ہے۔جس سے اس کی شاندار کارکردگی کا اندازہ ہوتا ہے۔اس حوالےسے کلکٹر محمد یعقوب ماکو نے کلیکٹوریٹ اسٹاف کی شاندار کارکردگی کو سراہااور قانون نافذ کرنے والے اداروں خاص طورپر ایف سی بلوچستان ، جنوبی کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے مقررہ ہدف سے زائد کسٹم ڈیوٹی /ٹیکسز جمع کرنے میں کسٹم اسٹاف کی معاونت کی۔