سرگودھا(این این آئی) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی سرگودھا میں شادی شدہ بھتیجی کا شوہر اور بیٹا تحریک انصاف سے قومی اسمبلی این اے 91 اور صوبائء اسمبلی پی پی 75 سے الیکشن لڑ یں گے جنہوں نے بلا کا نشان لے کے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی۔ سرگودھا میں سابق صوبائی وزیر عامر سلطان چیمہ کی اہلیہ سابق چیئر پرسن ضلع کونسل تنزیلہ عامر چیمہ کا تعلق گجرات کے چوہدری برداران سے ہے جن کے شوہر مسلم لیگ ق کے سابق صوبائی وزیر چوہدری عامر سلطان چیمہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 اور ان کا بیٹا منیب سلطان چیمہ پی پی 75 سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر کے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔