ڈیرہ اسماعیل خان( نمائندہ جنگ)الیکشن2018 کے انعقاد کا بگل بج جانے کے باوجود ڈیرہ میں انتخابات کے شور و غل اور گہما گہمی میں کوئی خاص اضافہ نظر نہیں آرہا‘ اس وقت این اے 37 ‘ 38 اور 39 کے حلقوں سے آزاد امید وار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے وقار احمد خان کے بینروں سے ڈیرہ شہر کو سجا دیا گیا ہے جبکہ پی پی پی اور پی ٹی آئی کی طرف سے بھی نہایت ہی معمولی تعداد میں بینر لگائے گئے ہیں جیکہ جمعیت علما اسلام کی طرف سے پراسرار خاموشی نے ووٹروں کو تذبذب میں ڈال رکھا ہے الیکشن کے روز بروز قریب آنے کے باوجود ملک بھر سمیت ڈیرہ کی بھاری بھر قد آور سیاسی شخصیت مولانا فضل الرحمان کے الیکشن مہم کا عملا آغاز نہ کرنے سے الیکشن کے انعقاد پر مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں‘ مولانا کے اپنے حلقہ انتخاب میں موجود ہونے کے بجائے اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالنے سے انتخابات کے انعقاد پر شکوک وشبہات بڑھ رہے ہیں۔