• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سائٹ کےگودام کی آگ نہ بجھ سکی،چھت گر گئی

کراچی: سائٹ کےگودام کی آگ نہ بجھ سکی،چھت گر گئی

کراچی میں سائٹ کے علاقے میں گودام میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، 12گھنٹے مسلسل آگ کی وجہ سے گودام کی چھت گر گئی۔

فائربریگیڈذرائع کے مطابق فائربریگیڈ کا عملہ اور فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل مصروف ہیں، آگ کے باعث گودام کی پہلی منزل کی چھت گرگئی ہے۔

فائربریگیڈذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آگ کی وجہ سےگودام کی چھت کمزورہو گئی تھی جس کے باعث وہ گر گئی، تاہم چھت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائرآفیسرسعیدالرحمان کا مزید کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں 5سے 6گھنٹے لگ سکتے ہیں، جسے بجھانے کے تمام آلات موجود ہیں۔

تازہ ترین