• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ کے باہرنقیب اللہ جرگہ عمائدین کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے باہرنقیب اللہ جرگہ عمائدین نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے ساتھ ملزموں جیسا سلوک اور جیل منتقلی سمیت پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہر نقیب کے اہل خانہ،جرگہ عمائدین نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں مرد حضرات کے علاوہ چھوٹے بچے بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں بینرز اٹھا رکھے ہیں۔ جس پر راؤ انوار کے خلاف اور اس کی ٹیم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے نعرے لگائے کہ نقیب ہم شرمندہ ہیں تیرا قاتل زندہ ہے۔ مظاہرین نے راؤ انوار کی جیل منتقلی اور مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین