ملتان(سٹاف رپورٹر)عدالت عالیہ نے جامعہ زکریاکے پروفیسر کو نوکری سے بر طرفی پرجاری حکم امتناع میں توسیع دے دی ہے، بتایا گیاہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی نے اپنے برطرفی کے خلاف عدالت عالیہ سے حکم امتناع حاصل کیا ہواتھا گزشتہ روز انہوں نے نئی متفرق درخواست دائر کی جس کے بعد ان کو 5ستمبرتک حکم امتناع مل گیا ہے ۔