• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی ترقی سے پاک چین تعلقات کو فروغ ملے گا، وانگ یو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں چین کے تعینات قونصل جنرل وانگ یو نے کہا ہے کہ سی پیک کے پروجیکٹس اور چینی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے پاکستانی طلبہ کی ترقی میں ادارے کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور اس ادارے کی ترقی سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا ،وہ پیر کو جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی پانچویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب کا اہتمام ایچ ای جے آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں کیا گیا تھا۔ چینی قونصل جنرل نے پاک چین دوستی کو مثالی قرار دیا اور انسٹی ٹیوٹ کے لیئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل،کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمدناصر الدین خان، چینی ڈائریکٹر لی یونگ، سابق چینی ڈائریکٹر ہوانگ گوئپنگ، چینی قونصلیٹ کے اراکین، رئیس کلیہ فنون، مسجل جامعہ کراچی ڈاکٹر ماجد ممتاز، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، انسٹی ٹیوٹ نے نہ صرف کامیابی سے اپنے قیام کے پانچ سال مکمل کئے ہیں بلکہ اس دوران دونوں ملکوں کے طلبہ کے درمیان ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت سے ہم آہنگی بھی پیدا کی ہے۔ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ناصر الدین خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کو جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے تحت باقاعدہ شعبے کے طور پر متعارف کرایا جائے۔
تازہ ترین