لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف بانی ایم کیو ایم کے انجام کو یاد رکھیں،نواز شریف اس وقت خود کو بچانے کیلئے ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں، وہ الیکشن کو مشکوک بنا کر سارا ملبہ فوج پر ڈالنا چاہتے ہیں، آئی ایس آئی پر جھوٹا الزام لگانا بھی اسی سازش کی کڑی ہے، اقبال سراج کی واضح تردید کے باوجود نوازشریف لندن میں بیٹھ کر بار بار اس الزام کو دہرا رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ نوازشریف بھی بانی متحدہ قومی موومنٹ کی ڈگر پر چل رہے ہیں لیکن میں ان کو متنبہ کر دوں کہ وہ ان کا انجام بھی ذہن میں رکھیں۔