• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکر میں پی ٹی آئی کارکنوں کا معصوم بچے پروحشیانہ تشدد، پیپلز پارٹی کی مذمت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے بھکر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے چھ سالہ معصوم بچے پروحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ عمران نیازی کی طرف سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو دی جانے والی تربیت کانتیجہ ہے۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عمران نیازی نے معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان پیداکیااور تشدد کی حوصلہ افزائی کی،بھکر کے واقعے نے عمران نیازی کے نئے پاکستان کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ انہوں نےکہاانسانی حقوق کی تنظیمیں اور بچوں کے تحفظ کے ادارے اس واقعے کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین