• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کے چہیتےپرنسپل سیکرٹری عہدے سے فارغ

پشاور(نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعلیٰ کے چہیتے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ کو بالآخر مذکور ہ عہدے سے فارغ کرکے نگران وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کا اضافی چارج گریڈ 20 کے آفیسر سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک محمد اکبر خان کو تقویض کر دیا گیا ۔اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایڈ مسٹر یٹو سروس گریڈ 20کے آفیسر شہاب علی شاہ کو پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹانے کے بعد ریلیو کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ شہاب علی شاہ تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر اعلیٰ کے خاصے قریب رہے ہیں اور یہی وجہ ہے اس وقت مذکورہ آٖفیسرکے پاس بیک وقت تین تین اہم عہدون کا جارج رہا۔
تازہ ترین