• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ہے سرکس نہیں، نیب کیسز سچے نہیں ہوتے، شاہد خاقان

کلرسیداں(خبر ایجنسیاں)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن ہے سرکس نہیں، نیب کیسز سچے نہیں ہوتے، گرفتار قمر الاسلام ہار بھی گئے تو اخلاقی طور پر ان کی فتح ہوگی، ہمارا وہی بیانیہ ہے جو نواز شریف کا بیانیہ ہے، تمام ادارے آئینی حدود میں رہیں، اس بیانیے میں کیا خرابی ہے؟ ملک کے سربراہ کی عزت نہیں ہوگی توملک کیسے چلے گا؟ وفاداریاں بدلنے والے لوگ انتخابات میں کامیاب نہیں ہوں گے،ملک کی معیشت صرف ن لیگ مضبوط کرسکتی ہے،انتخابی عمل میں قمر الاسلام کی گرفتاری ملک کی بدنصیبی ہے۔کلرسیداں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کو توڑنے کے لیے پرویز مشرف نے نیب بنائی تھی۔

تازہ ترین