لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور کے این اے حلقہ 125 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، گزشتہ روز تنویر ضیاء نامی ریٹرننگ آفیسر آصف بشیر کی عدالت میں پیش ہوا، اس نے مریم نواز کی طرف سے ایک درخواست دی کہ ان کے کاغذات نامز د گی اور پنسل کا نشان نکال دیا جائے اور بیلٹ پیپر میں شائع نہ کیا جائے، اس پر ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے ہیں۔