• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جب اچانک جسم کو ڈرگز(منشیات) ملنا بند ہوگئی تو جسم جھٹ پٹانے لگا، ایسا ہونے لگا جیسے اندر آگ سی لگ گئی تو کبھی بہت سردی۔۔۔۔۔۔۔خیر میں فلم بینوں کو شروع سے بتاؤں کہ یہ کہانی ہے سنجو بابا کی یعنی ’’سنجے دت‘‘ کی فلم کچھ یوں شروع ہوتی ہے کہ رنبیرر کپور(سنجے دت) کو ایک ایسے رائیٹر کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کی آپ بیتی لکھے۔

ایک اناڑی رائیٹر سے ایک سلجھی ہوئی رائیٹر (انوشکا)  اور پھر تمام زندگی کی کہانیاں ۔۔۔۔۔ اگر میں یہ کہوں کہ سنجے دت کی لائف اسٹوری اتنی طویل ہے کہ شاید دس فلمیں بھی بنانا پڑے تو یہ کہنا غالبََا غلط نہیں ہوگا لہٰذا راج کمار ہیرانی نے فلم سنجو میں’سنجے دت‘ کی زندگی کی تھوڑی سی کہانی ہی عکس بند کی ہے۔ جس میں نشے کی لت، اے کے 56، ار ڈی ایکس اور زیادہ نہیں صرف 300 سے تھوڑی زیادہ گرل فرینڈز کا تذکرہ کیا ہے۔

گرل فرینڈز سے یاد آیا سنجو کی فرینڈ کا کردار سونم کپور نے کر کے اداکاری کا حق ادا کردیا اورپہلی فلم کی ہیروئن اور ان کی محبت ٹینا منیم کا کردار ادا کیا ہے۔ سنجو کی بیوی کا کردار دیا مرزا نے کیا بھلےفلم میں ان کا اسکرپٹ کم تھا۔

فلم میں دیکھا جاسکتا ہے ایک دوست کیسے نشے کی لت لگاتا ہے کہ سنجو موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ اور پھر نشے کی لت ماں کے گزر جانے کاغم ۔مگر سنجو کا باپ پریش راول بیٹے کے لیے ہر کوشش کرتا ہےجیسے انڈر ورلڈ کا مسئلہ، اے کے 56 اور ار ڈی ایکس وغیرہ۔ ایسے میں ان کا ایک بہترین دوست’’وکی کوشل ‘‘ شروع سے آخر تک ان کا ساتھ دیتا ہے واضح رہے کہ یہ کردار سنجے کے بچپن کے دوست، ’’کمار گورو‘‘ کا ہے۔

فلم میں آپ کو’ راکی‘’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ جیسے مناظر دیکھنے کو بھی ملےگے۔فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری میں کہی کوئی جھول دیکھنے میں نہیں آیا سنجے دت کی آپ بیتی کے ہر رول کو بہترین طریقے سے ادا کیا جس کا اعتراف عامر خان ، کرن جوہر، ارشد وارثی، بومن ایرانی اور شبانہ اعظمی نے بھی کیا۔

اب آپ کو دیکھ کر یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ر وبی کون ہے اور سنجو روبی کی محبت کو کیوں کھوتا ہے؟سنجو کی ڈرگز لینے سے ڈرگز چھوڑنے تک کا سفر کیسے کاٹتا ہےاور ڈرگز کا عادی کون اور کیوں بناتا ہے؟ سنجو اوران کے اپنوں کی زندگی ان ڈرگز کی وجہ سے کتنی متاثر ہوتی ہے؟سنجو کو اپنا بہترین دوست کہاں اور کیسے ملتا ہے؟

تازہ ترین
تازہ ترین