پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی قافلے کا اندرون سندھ سفر جاری ہے۔انہوں نے آج حیدر آباد، ٹنڈوجام ،ہٹری بائی پاس ،مٹیاری ،ہالا اور سانگھڑ میں خطابات کئے
بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ کٹھ پتلی اتحاد والے کہتے ہیں پیپلزپارٹی نے کام نہیں کیا،جتنی ترقی پی پی کے دور میں ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی۔
ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف نے اب تک منشور پیش نہیں کیا وہ مسائل کیا حل کریں گے،دوسروں کےلئے الگ اور پیپلز پارٹی کےلئے الگ نظام ہے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ہمیں احتساب کا ڈر نہیں لیکن انصاف ہونا چاہیے،کراچی کو 30سال نظر انداز کیا گیاجس سے شہر قائد پر راج کرنے والوں کا کردار سامنےآگیا ہے۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ دباؤ کے تحت پنجاب اور سندھ سے لوگ پارٹیاں چھوڑرہے ہیں،لوٹو ووٹو نہیں چلے گا، تیر چلے گا۔