• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے لاہور کو ایک دن کی بارش برداشت کرنے کے قابل بھی نہ چھوڑا،محمود الرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ شہباز شریف کا کیا قوم برسوں بھگتی گی، شہر لاہور کوایک دو دن کی بارش برداشت کرنے کے قابل بھی نہ چھوڑا، میں شہباز شریف سے پوچھتا ہوں کہ پورا لاہور ندی نالے کا منظر پیش کر رہا ہے تو کیا عوام اپنا بوریا بستر میٹرو یا اورنج ٹرین کے پل پر منتقل کر دیں،آخر اربوں روپے آپ نے خرچ کہاں کیئے؟ وہ اچھرہ بازار میں تاجروں کے وفد سے خطاب کر رہے تھے۔
تازہ ترین