• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا میڈیا کیساتھ آنا عدالت کی بے توقیری ہے،گنڈا پور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وائس چیئرمین سندھ بار کونسل صلاح الدین گنڈا پور نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا میڈیا کیساتھ لاڑکانہ کی عدالت میں آنا عدالت کی بے توقیری ہے، چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن سے سوسائٹی میں خوف پیدا ہورہا ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ پیر کو سندھ بار کونسل آفس میں صلاح الدین خان گنڈا پور وائس چیئرمین سندھ بار کونسل کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عدالتوں اور بار کونسل کے درمیان خلاءپیدا ہورہا ہے، ہمیں بینچوں سے بہت شکایتیں ہیں،آئین کے تحت سب کو کام کرنا چاہئے،سوموٹو کے مقدمات میں عدالتوں کو الجھانا سمجھ سے باہر ہے،سندھ کے اندر بہت سے لوگ لاپتہ ہیں اس پر سندھ بار کو تشویش ہے ،عدالتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، بار اور بنچ کے درمیان بہت بڑا خلفشار ہے۔ چیف جسٹس اس بات کا نوٹس لے کر اس معاملے میں مثبت کردار ادا کریں، جوڈیشری کو الیکشن میں کردار ادا نہیں کرنا چاہیے، لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش نہ کرنا آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے، قانونی اداروں کو چاہیے کہ آئین اور قانون کی بالادستی میں کردار ادا کریں۔
تازہ ترین