• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے بیانیے سے ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہوگئی،شاہ محمود

ملتان(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ پی پی اور ن لیگ انتشار کا شکارہیں، ڈاکٹرخالد خاکوانی آزاد الیکشن کا فیصلہ واپس لیں۔نواز شریف کے بیانیے سے ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، نواز شریف کے بیانیہ اور شہباز شریف کے بیان میں تضاد ہے ایک گروپ چودھری نثار کا ہے جو جیپ میں سوار ہو گیا ہے اور بہت سے لوگ ان کے ساتھ سوار ہیں۔کچھ لوگو ں نے ن لیگ کو خیر باد کہ دیا ہے خیبر باد کہنے والو ں میں صوبہ محاذ بنا لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان کے حلقہ این اے 156 اور پی پی 217 کی یونین کونسل 17 کے ناظم امجد انصاری کی مسلم لیگ ن سے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ ملک عامر ڈوگر ‘ حاجی جاوید اختر انصاری‘ بابر شاہ ‘ ودیگر شخصیات ان کے ہمراہ تھیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ن لیگ کی ٹکٹو ں کی واپسی ن لیگ کے زوال کی ابتداء ہے جبکہ پیپلز پارٹی کا پنجاب میں اس وقت زوال عروج پر ہے ۔ بلے کی ہوا چل پڑی ہے ۔ اللہ نے اگر موقع دیا تو پچھلی ساری کثریں پوری کرینگے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا پی پی اور ن لیگ انتشار کا شکار ہے بہت سے لوگ پارٹیں چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔ انہوں نے تحریک انصاف کے سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی کو کہا کہ وہ آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس لیں کیونکہ حالیہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی لڑائی ہے، آزادالیکشن نہیں بنتا۔ آزاد امیدواروں کی لڑائی نہیں، پارٹی چھوڑ کر نہ جائیں، اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ انہوں نے کہا جس پارٹی کے ساتھ آپ کئی سال چلے اس کے ساتھ لڑائی مناسب نہیں ہے۔کئی سالوں تک جن کیخلاف جدوجہد کی ہے اب آپ ان کی طرف جارہے ہیں شخصیات کو نہ دیکھیں بلے کو دیکھیں۔ میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے نظریہ کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ عمران خان کو وزیراعظم بنانا ہے ۔ ہم پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان ہے تو سب کچھ ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ سے درخواست کی کہ غصہ تھوک دیں میری بات نہ مانیں عمران خان کی بات مانیں۔ اعجازجنجوعہ نے پارٹی چھوڑنے کا جو فیصلہ کیا ہے میں ان سے کہوں گا کے اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ ان کے ساتھ جونا انصافی ہوئی ہے اس کا ازالہ کرنے کا وعدہ عمران خان نے ان سے کیا ہے۔ اس موقع پر یونین کونسل 17 کی انصاری برادری‘ اعوان برادری‘ جٹ راجپوت برادی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔شاہ محمودنےملتان کے مختلف حلقوں میں کارنر اجلاسوں میں شرکت کی اور یوسی یوسی 47 کے مختلف وارڈوں میں عوام سے خطاب کیا۔ یوسی 51 میں اکرم بلوچ اور صفدر بلوچ، جنرل کونسلر نےن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔شاہ محمود قریشی نے غوث آباد میں وائس چیئرمین اسلم بھٹہ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یوسی 17 میں قاضی نعیم کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ مقبول ارائیں کی رہائش گاہ پر ارائیں برادری کے وفد سے ملاقات کی جس میں ارائیں برادری نے متفقہ طورپرشاہ محمود قریشی کی حمایت کا اعلان کیا۔شاہ محمود قریشی نے یوسی 61این اے 156میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا جس میں ملک قاسم گھاگرہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ یونین کونسل51میںاکمل بلوچ اور صفدر بلوچ جنرل کونسلر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔یوسی 44 میں عمران بھٹہ جنرل کونسلر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف باب القریش ملتان سیکرٹریٹ میں ملتان کے مختلف صوبائی حلقوں پی پی213.215.216کے کوآرڈی نیٹرزسے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ الیکشن سے قبل این اے 156 کے مختلف خواتین ‘ نوجوانوں کی ٹیمیں بنائیں جو ڈور ٹو ڈور جا کر عمران خان کا پیغام پہنچائیں۔
تازہ ترین