فلپائن میں باسکٹ بال کورٹ باکسنگ رنگ بن گیا جہاں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر تھپڑ ،مکوں اور لاتوں کی خوب بارش برسائی ۔
یہ مناظرفلپائن کے صوبے Bulacanمیں منعقد ہونے والے اینٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن ورلڈ کا کوالیفائنگ گیم میں اُس وقت دیکھے جب آسٹریلیا اور فلپائن کے کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز میچ جاری تھا کہ اچانک تھرڈ کوارٹر راؤنڈ میں آسٹریلیا کے جیتنے پر فلاپئن کے کھلاڑیوں نے اعتراض کیا اور یوں یہ اعتراض لڑائی میں بدل گیا اور باسکٹ بال کا میچ باکسنگ میچ لگنے لگا ۔
رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے اور کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔