سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےاین اے 53 سےکا غذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےاین اے 53 سےکا غذات نامزدگی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی اور درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظور کیے جاچکے ہیں۔