• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے بندش،گوادر سمیت پورے مکران کی بجلی 4 روز سے بند کرنے کا سلسلہ جاری

گوادر(نامہ نگار)گوادر سمیت پورے مکران کی بجلی گذشتہ 4 روز سے بند کردی جاتی ہے۔کیسکو زرائع کے مطابق ایران میں بجلی کی طلب زیادہ ہوجانے پر ایران سے پاکستان اور انغانستان دونوں کی ٹرانسمیشن لائینوں کو بند کیا جاتا ہے.جبکہ کچھ زرائع بجلی کی ایران سے بندش کو حکومت کی جانب سے ایران کو نان پیمنٹ کی وجہ بھی قرار دے رہے ہیں۔ ایران نے مکران کی بجلی نانپیمنٹ کی وجہ سے بند کردی تہران انتظامیہ کا کہنا ھے جب تک ریاست پاکستان ادائیگی نہ کرے بجلی صرف 6 گنٹھے کے لیے وقفے وفقے سے دی جاٸیگی۔
تازہ ترین