• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ کے چیف جسٹس کا ریٹائرمنٹ کا صدارتی حکم ماننے سے انکار

وارسا( نیوز ڈیسک) پولینڈ میں اعلیٰ ججوں اور قدامت پسند حکومت کے مابین متنازع عدالتی اصلاحات کے باعث کھچاؤ شدید تر ہو گیا ہے،پولینڈ کے چیف جسٹس نے ریٹائرمنٹ کا صدارتی حکم ماننے سے انکار کردیا۔ عدالت عظمیٰ کی سربراہ ماگوژاتا گیئر سڈورف نے دیگر ججوں کے ساتھ مل کر جبری پینشن پر جانے کے حکومتی فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ ملکی دارالحکومت میں قائم سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے تقریباً 5ہزار افراد نے ججوں کے حق میں مظاہرہ بھی کیا ۔ وارسا حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے اس قانون پر بدھ سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ۔ یورپی کمیشن 2016ء سے پولش حکومت کی ان اصلاحات کے خلاف اپنے طور پر کارروائی کر رہا ہے۔ 
تازہ ترین