کولمبیا میں ہونے والا مقابلہ حسن ، خوبصورت دو شیزہ کے روپ میں دکھنے والی ایک گدھی نے جیت لیا۔
مقابلہ جیتنے والی یہ گدھی بلکل ’ دیسی گرل‘ کے روپ میں سامنے آئی۔
کولمبیا کے کسان گدھوں کے ساتھ اپنی محبت اوراحترام کے اظہارکے لیے گدھوں کا تہوارہرسال جوش وخروش سے مناتے ہیں۔
کولمبیا میں چودہ سال سے جاری سالانہ مقابلے میں گدھوں کو سجا سنوار کے پیش کیا جاتا ہے۔ مقابلے میں کوئی ریس نہیں کرائی جاتی بلکہ دیکھا جاتا ہے کہ کو نسی گدھی سب سے اچھا تیار ہو کر آئی ہے۔
مالکان اپنے اپنے جانوروں کو منفرد دکھانے کے لئے ان کو کئی طریقوں سے سنوارتے ہیں۔کوئی ان کو وگ لگاتا ہے تو کوئی نقلی پلکیں لگاتا ہے، کوئی ان کی پیٹ پر رنگ برنگے کپڑے ڈالتے ہیں۔
گدھوں کے اس سالانہ فیسٹول کے موقع پررنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس گدھوں کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں کسانوںنے شرکت کی ۔
کولمبیا می گدھوں کو کافی اہمیت حاصل ہے ، یہاں کے مقامی لوگ گدھوں کو دل و جان سے پیار کرتے ہیں اور اسی طرح خیال بھی رکھتے ہیں۔
اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار چاکلیٹ کھا کر اور دیدہ زیب ملبوسات پہن کر منایا جاتا ہے لیکن کولمبیا میں ایسٹر گدھوں کو اپنا بادشاہ بنا کر منایا جاتا ہے۔