• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز نے دہلے کا کام نہیں کیا، پرویز الٰہی

شہباز نے ڈھیلے کا کام نہیں کیا، پرویز الٰہی

مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرات کے لوگوں کے خون کو گرمانے کی ضرورت نہیں، ایک تو وہ گرمی سے تپے بیٹھے ہیں دوسرا شہبا ز شریف نے 10 سال میں ایک دہلے کا کام نہیں کیاہے۔

گجرات کے حلقہ این اے 69 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ کرپشن شہباز شریف نے کی ہےاور ن لیگ کے امیدوار کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف عرصہ دراز سے کرپشن کررہے تھے، پکڑے پہلی بار گئے جبکہ لوگوں نے تو جھولی اٹھا کران کے جانے کی دعا کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوبازی کے لیے لیپ ٹاپ نہیں دیئے، آج کسان رل گئے انہیں کسانوں کے دکھ کی پرواہ نہیں ہےجبکہ گجرات سے انتخاب لڑنے والے لیگی امیدواروں نے ضلع میں ایک کام نہیں کیاہے۔

تازہ ترین