اسلام آباد (آئی این پی) اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت11 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز احتساب عدالت کی دو اہم سماعتیں بنا کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئیں۔ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت میں نامزد تینوں ملزمان عدا لت میں پیش ہوئے،حاضری لگانے کے بعد بنا کارروائی کیس کی سماعت 11جولائی تک ملتوی ہو گئی۔ احتساب عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔