• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوید انجم کا ٹکٹ کیلئے سعد رفیق اور ایاز صادق پر 3 کروڑ مانگنے کا الزام، ن لیگی رہنماؤں کی تردید

لاہور(مانیٹرنگ سیل)سابق ممبرصوبائی اسمبلی نوید انجم نے الیکشن میں ٹکٹ کیلئے خواجہ سعد رفیق اورسپیکر ایاز صادق پر 3 کروڑ روپےمانگنے کا الزام لگا دیا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ن لیگی رہنماؤں نےاس سے ٹکٹ کیلئے3 کروڑ روپے مانگے۔نوید انجم نے کہاکہ سعد رفیق نے مجھ سے بدتمیزی کی اور کہا تم کنجوس ہو اور آرائیں ایسے ہی ہوتے ہو۔ نوید انجم نے کہا کہ انتخابات پر خرچ کرسکتا ہوں لیکن کسی کی جیب نہیں بھرسکتا۔نوید انجم کے مطابق پی پی 158 سے عبدالعلیم خان کے مقابلے میں ٹکٹ آفر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرنا آسان نہیں لیکن عزت کیلئے ایسا کیا۔

تازہ ترین