جھنگ (رائے ایاز اکبر) ضلع جھنگ سے قومی اسمبلی کی 3اور صوبائی اسمبلی کی 7نشستوں کیلئے 66امیدوار مد مقابل ہیں،جن میں مسلم لیگ(ن) کے ایک امیدوار کے علاوہ باقی تمام آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، صاحبزادہ گروپ،بھروانہ گروپ اور سیال گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ صاحبزادہ گروپ کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق این اے 116سے صاحبزادہ امیر سلطان،امیر عباس سیال، مولانا آصف معاویہ،محترمہ صائمہ اختر بھروانہ،شیخ محمد اکرم ، نذر عباس سیال،محمد ناصر چیلہ اورحافظ محمد رمضان سمیت 8 امیدوار مقدم مقابل ہیں۔ پی پی 128سےمہر خالد محمود سرگانہ،کرنل غضنفر قریشی،عون شیرازی،اسد عمر،مہر ظہور سپراء،میاں ظہور ساجد جنجوعہ ،اورآصف معاویہ سمیت 7 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی پی 129 سے خالد غنی چوہدری،میاں آصف کاٹھیہ،میاں قمر حیات کاٹھیہ،میاں مادھو لعل حسین ،چوہدری شہباز تگہ، مہر علی عباس کملانہ،ماسٹر فرزندعلی،محمد مشتاق سالم،محمد اکمل،اسد عمر،محمد اقبال کاٹھیہ،یوسف علی آغا،وسیم عباس، یونس طیب اور محمد رضوان اسلم سمیت 15 امیدوار مد مقابل ہیں۔ پی پی 130سے رانا شہباز ،عون عباس سیال، مخدوم مظفر شاہ،نذر عباس،محمد رفیق،اللہ نوازخان اورنذر عباس سیال سمیت 7 امیدوار الیکشن میں موجود ہیں۔ این اے 114سےمخدوم فیصل صالح حیات، مشتاق سالم،آصف معاویہ،ندیم ممتازقریشی،محبوب سلطان، حبیب سلطان، اسرار الحق چیمہ،داؤد خان،افتخار احمد ،اللہ داد خان، نوید مختاراورمحمد خان سمیت 13 افراد میدان میں ہیں۔