• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غار میں پھنسے بچوں کو نکالنے کی کوشش،غوطہ خور ہلاک


تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے ہوئے 12 لڑکوں اور ان کے کوچ کو بچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں شامل تھائی لینڈ کی بحریہ کا ایک سابق غوطہ خور ہلاک ہوگیا۔

غار میں پھنسے بچوں کو نکالنے کی کوشش،غوطہ خور ہلاک

حکام کے مطابق 38 سالہ غوطہ خور لاپتہ گروپ کو سامان فراہم کرنے کے بعدغار سے باہر نکل رہے تھے کہ آکسیجن کی کمی سے بےہوش ہو گئے، جبکہ دیگر ساتھی انہیں بچانے میں ناکام رہے۔

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے شروع کیے جانے والے ریسکیو آپریشن میں ایک ہزار کے قریب افراد حصہ لے رہے ہیں۔ اس آپریشن میں نیوی کے غوطہ خور، فوجی اہلکار اور سویلین رضا کار شامل ہیں۔

تازہ ترین