• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ فٹ بال،آج 2 کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے

ورلڈکپ فٹ بال،آج 2 کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے

فیفا فٹ بال ورلڈکپ میں آج سے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے جس میں یوروگوئے کی ٹیم فرانس اور برازیل کا مقابلہ بیلجئم سے ہوگا۔

کوارٹر فائنل مرحلے کا پہلا میچ یوروگوئے اور فرانس کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا جس میں کامیاب ہونے والی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے گزشتہ 8 مقابلوں کا جائزہ لیا جائے تو اس میں یوروگوئے کا پلڑا بھاری رہا، یوروگوئے نے 3 میچز جیتے جب کہ فرانس کی ٹیم ایک میچ جیت سکی اور 4 مقابلوں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

کوارٹر فائنل کا دوسرا میچ برازیل اور بیلجئم کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوگا اور دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

گزشتہ 4 ورلڈکپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 4 بار آمنے سامنے آئیں جس میں سے تین مرتبہ بیلجئم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تازہ ترین