• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی کپ: فرانس سیمی فائنل میں، یوروگوئے گھر روانہ

عالمی کپ: فرانس سیمی فائنل میں، یوروگوئے گھر روانہ

فیفا عالمی کپ فٹ بال 2018 میں آج پہلے کواٹر فائنل میں کانٹے کا مقابلہ فرانس اور یوروگوئے کے مابین کھیلا گیا جہاں مضبوط فرانسیسی ٹیم نے یوروگوئے کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے مات دے دی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

عالمی کپ: فرانس سیمی فائنل میں، یوروگوئے گھر روانہ

روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال میں آج پہلے کواٹرفائنل کا فیصلہ ہوگیا جہاں فرانس نے یوروگوئے کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی تاہم یوروگوئے کا ایونٹ میں سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

عالمی کپ: فرانس سیمی فائنل میں، یوروگوئے گھر روانہ

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے مابین جارحانہ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کھلاڑیوںکی جانب سے حریف گولز پر زبردست حملے دیکھے گئے لیکن ٹورنامنٹ میں اب تک مضبوط ٹیم رہنے والی فرانسیسی ٹیم بلاآخر حریف یوروگوئےکو گول مارنے میں کامیاب ہوگئی جو رافائیل ورانے نے40ویں منٹ میں کیا اور ٹیم 0-1 کی برتری دلائی۔

عالمی کپ: فرانس سیمی فائنل میں، یوروگوئے گھر روانہ

میچ میں ریفری نے 33ویں منٹ میں لوکس ہرنینڈز کو خراب کھیل کھیلنے پر پیلا کارڈ دیا گیا جبکہ یوروگوئے کے روڈریگو بین ٹینکر کو 38ویں منٹ میں فرانسیسی ٹولیسو کر سلائڈ کرنے گرانے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا اور سزا کے طور پر اگلے میچ میں معطل کردیا۔

عالمی کپ: فرانس سیمی فائنل میں، یوروگوئے گھر روانہ

یوروگوئے ابھی میچ برابر کرنے میں لگے ہوئے تھے کہ فرانس کے اینٹوئن گرزمین نے دوسرے ہاف کے 61ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کرکے ٹیم کو 0-2 کی برتری دلادی اور یوروگوئے کے میچ میں واپسی کے چانسز کو تقریباًختم کردیاجس کے بعد کوئی گول نہ ہوسکا اور میچ فرانس کے نام رہا۔

عالمی کپ: فرانس سیمی فائنل میں، یوروگوئے گھر روانہ

واضح رہے کہ ایونٹ کا دوسرا کواٹر فائنل برازیل اور بیلجیئم کے درمیان اب سے کچھ دیر بعد کھیلا جائے گا اور میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس سے ٹکرائے گی۔

تازہ ترین