ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف فیملی کی سزا اور جرمانے پر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے ۔
سراج الحق نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف آنے والے فیصلے کے اثرات انتخابات پر نہیں پڑنے چاہیے،ایک فرد کیخلاف فیصلے سے الیکشن آگے پیچھے نہیں ہونے چاہیے۔
ان کا کہناتھاکہ پاناما لیکس میں436افراد کے نام سامنے آئے تھے ،احتساب سب کا ہونا چاہیےقوم بھی یہی چاہتی ہے لیکن ان افراد کے خلاف عدالتی کارروائی کی رفتار چونٹی سے بھی کم ہے۔
شیخ رشید نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار کسی بڑے کو سزا ہوئی، نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف چاہیں گےلوگ سڑکوں پر نکلیں،یہ اس عوام سےباہرنکلنےکی توقع کرتےہیں جن کوبنیادی سہولیات نہیں دیں۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ شاہدخاقان عباسی اورشہباز شریف پر بھی مقدمات ہیں،ماڈل ٹاؤن ظلم کی داستان ابھی باقی ہے۔